پاکپتن

پاکپتن PHFMC کے ڈی ایم سعید اور ڈرائیور صدیق کی مبینہ غفلت نے شہنائیوں والے گھر صفت ماتم بچھا دی

پاکپتن۔ PHFMC کے ڈی ایم سعید اور ڈرائیور صدیق کی مبینہ غفلت نے شہنائیوں والے گھر صفت ماتم بچھا دی۔ 

پاکپتن۔ کل PHFMC کے افسر کو ساہیوال لینے جانے والی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا تھا۔افسر شاہی کی بھینٹ چڑھنے والے متوفی شاہ صدیق کے بیٹے کی کل بارات اور آج دعوت ولیمہ تھی۔ افسر شاہی کی بدترین ڈھٹائی بدستور جاری، محکمہ کا کوئی افسر یا اہلکار متوفی کے گھر تعزیت، افسوس کیلئے بھی نہ گیا۔

شادی والے گھر صف ماتم بچھانے والے محکمے نے متوفی کی فاتحہ خوانی کرنا اور ورثاء کو دلاسہ دینا بھی گوارہ نہ کیا۔ محکمہ کے ڈی ایم نے ساہیوال سے پاکپتن کا 160 روپے کرایہ بچانے کی خاطر محکمہ کی گاڑی کو بلوایا تھا جس نے راستے میں موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا تھا۔ لواحقین کا سنگدل سفاک افسر اور ڈرائیور کے خلاف ارباب اختیار سے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button