جرائملاہور

فیروزوالہ میں ڈاکوؤں کی خاتون سے مبینہ زیادتی

لاہور: فیروز والہ کے علاقے نبی پورورکاں میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کرلوٹ مار کی اورمبینہ طورپر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
 
پولیس میں متاثرہ خاندان کی جانب سے درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق چارڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اسلحے کے زورپراہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اورخاتون سے دو ہزار روپے چھین لئے۔
 
ڈکیتی کے بعد ڈاکو خاتون کو ساتھ لے گئے اورمبینہ طورپرزیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون سے زیادتی کے شواہد نہیں ملے تاہم فرانزک لیبارٹری کو سمپل بھیجوا دیئے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button