دلچسپ و عجیب

خاتون نے نیند میں 15 لاکھ روپے سے زائد کے زیورات کوڑے دان میں پھینک دیے

سوتے میں چلنے پھرنے اور باتیں کرنے کی بیماری بہت سے افراد کے لیے خطرے کا باعث بھی بن جاتی ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں بھی پیش آیا ہے۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے 15 لاکھ بھارتی روپے سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات نیند میں ایک اے ٹی ایم مشین کے کوڑے دان میں پھینک دیے۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق کندراتھر کے علاقے مندرا کوئل روڈ پر واقع اے ٹی ایم کی سکیورٹی پر تعینات گارڈ نے اے ٹی ایم کے کوڑے دان میں ایک بیگ دیکھا اور جب بیگ کھولا تو اس میں سونے کے 43 زیوارت دیکھ کر حیران رہ گیا۔
 
سکیورٹی گارڈ نے فوری طور پر اس کی اطلاع بینک کو دی اور پھر بینک کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی دیکھی گئی تو معلوم ہوا کہ بیگ ایک خاتون کی جانب سے کوڑے دان میں پھینکا گیا۔
 
دوسری جانب ایک فیملی کی جانب سے بھی پولیس کو درخواست دی گئی کہ ان کی 35 سالہ بیٹی کئی گھنٹوں سے لاپتہ ہے، جب پولیس نے دونوں واقعات کو دیکھا تو پتہ چلا کہ لاپتہ ہونے والی لڑکی ہی دراصل وہی خاتون ہے جس نے زیورات کوڑے دان میں پھینکے اور پھر کچھ گھنٹے بعد واپس گھر پہنچ گئی۔
 
متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے بتایا کہ لڑکی کو کئی ماہ سے سوتے میں چلنے کی بیماری ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button