پاکستانسیاست

ضمنی انتخابات میں کامیابی کے باوجود عمران خان نے الیکشن کمیشن کو متعصب قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے باوجود الیکشن کمیشن کو متعصب قرار دے دیا۔

پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا۔

عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘سب سے پہلےمیں مسلم لیگ نواز کے امیدواروں ہی کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاً پولیس کے جبر و ستم اور مکمل طور پر ایک متعصب الیکشن کمیشن کو شکست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ’ میں اپنے تمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزارہوں

اس کے علاوہ عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں سے آگے کا واحد رستہ ایک ساکھ کے حامل الیکشن کمیشن کی زیرِنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کا انعقادہے۔کوئی بھی دوسرا راستہ محض سیاسی غیر یقینی میں اضافے اور مزید معاشی انتشار کی جانب لے کر جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button