انٹر نیشنلکھیل

گال ٹیسٹ عبداللہ شفیق کے اہم ریکارڈز، پاکستان کی تاریخی فتح

پاکستان نے سری لنکا کو گال ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔
 
سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق کے 158 اور پہلی اننگز میں کپتان بابراعظم کے 119 رنز کی بدولت پاکستان نے لنکن ٹائیگرز کے خلاف اپنا دوسرا سب سے بڑا ٹارگٹ حاصل کیا جبکہ گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ہدف مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
 
قبل ازیں پاکستان نے سری لنکا کے ہی خلاف سال 2015 میں پالی کیلے اسٹیڈیم میں 377 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
گال ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچوں میں زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔
 
 
سابق پاکستانی کپتان لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے اپنے ابتدائی 6 ٹیسٹ میچوں میں 652 رنز بنائے تھے، عبداللہ شفیق اپنے چھٹے ٹیسٹ میچ میں 700 سے زائد رنز بنا چکے ہیں جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 2 سنچریاں اور 4 نصف سنچریاں بھی اسکور کررکھی ہیں۔
 
واضح رہے کہ قومی اوپنر نے ٹیسٹ کی تاریخ کے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے ہدف کے تعاقب میں 500 سے زائد منٹس بیٹنگ کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، وہ 524 منٹ کریز پر موجود رہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button