ساہیوال

ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آرٹ اینڈ کرافٹ کی 3روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان زیبائش و آرائش منعقد ہوئی

ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آرٹ اینڈ کرافٹ کی 3روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان زیبائش و آرائش منعقد ہوئی۔

ورکشاپ کا بنیادی مقصد آرٹس کونسل کی انٹرئر ڈیکوریشن کرنا تھی۔ ورکشاپ کے اختتام پر ایک خصوصی تقریب میں شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے جس کے مہمان خصوصی ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ بشارت ندیم تھے۔ اختتامی تقریب میں پی ایچ اے کے سابق چیئرمین پیر احسان الحق ادریس، ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، اسسٹنٹ دائریکٹرزمحمد وسیم اکرم اور الیاس اکبر سگھلہ نے بھی شرکت کی۔ اس ورکشاپ کی سرپرستی معروف ڈیزائنر عبدالمتین نے کی جن میں معاونت فاطمہ حسین، غلام مصطفےٰ مقل اور حافظہ زینب خورشید نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساہیوال چیمبر کے صدر شیخ بشارت ندیم نے کہا کہ موجودہ دور میں وہی شخص کامیاب ہے جو تخلیقی رجحانات رکھتا ہے اور وہ روزبروز تبدیل ہوتی ہوئی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق اپنے فن کو نکھارتا ہے۔

انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر ساہیوال آرٹس کونسل کی خدمات کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ یہاں سے آرٹ اینڈ کرافٹ کا ہنر سیکھنے والی بچیاں اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے نہ صرف خود روزگار حاصل کر سکتی ہیں بلکہ ساہیوال کی تہذیب و ثقافت کی ترویج کی بھی سفیر ثابت ہونگی۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ محنت کو شعار بنائیں کیونکہ محنتی شخص زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ انہوں نے ہنرمند بچیوں کو یقین دلایا کہ ساہیوال چیمبر ان کی صلاحیتوں کے مطابق روزگار فراہم کرنے میں بھی بھرپور مدد فراہم کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایچ اے کے سابق چیئرمین حاجی احسان الحق ادریس نے ساہیوال کی ثقافت کے فروغ میں آرٹس کونسل کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آرٹس کونسل مقامی آرٹسٹوں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔ تقریب کے آخر میں ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button