پاکستان

انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈی جی آفتاب سلطان چیئرمین نیب مقرر

سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو کے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی.
 
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو نیا چیئرمین نیب لگانے کی منظوری دی ہے، ان سے پہلے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال چیئرمین نیب کے عہدے پر تعینات تھے۔
 
آفتاب سلطان پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں، 2002 میں پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا جبکہ 2013 کے عام انتخابات کے دوران آئی جی پنجاب تعینات ہوئے۔
 
آفتاب سلطان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے دور میں انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ رہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button