شوبز

عریشہ رضی نکاح کی ویڈیو وائرل کرنے پر اپنے ہی فوٹوگرافر پر برس پڑیں

پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی خان نے اچانک نکاح کر لیا جس کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
 
22 سالہ عریشہ رضی خان کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آئی تو مداح حیران رہ گئے، عریشہ کا نکاح عبداللہ فرخ نامی شخص سے ہوا ہے جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اداکارہ کے ایونٹ کی تقریب کی ویڈیو اسٹوڈیو 86 نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہوں نے عریشہ کے نکاح کی فوٹوگرافی کی۔عریشہ رضی نے اب تک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نکاح کے حوالے سے نہیں بتایا تھا جس پر اداکارہ فوٹوگرافی پیج کی جانب سے ویڈیو شیئر کرنے پر سیخ پا ہوگئیں۔
 
عریشہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ ‘جیسا کہ آپ سب میرے نکاح کی ویڈیو دیکھ چکے ہیں، یہ ایک پرائیویٹ ایونٹ تھا، یہ انتہائی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ اسٹوڈیو 86 نامی کمپنی نے پرائیویسی کا کوئی خیال نہیں رکھا’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘ان لوگوں نے یہ ویڈیو میری اجازت کے بغیر پوسٹ کی، ویوز کے لیے ان لوگوں نے یہ ویڈیو وائرل کر دی’۔
 
دوسری جانب فوٹوگرافی کمپنی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آڈیو کلپس اور اسکرین شاٹ شیئر کیے جن میں بتایا گیا کہ عریشہ سے اجازت مانگی گئی تھی لیکن انہوں نے میسج سین کرکے چھوڑ دیا جس کا مطلب تھا کہ انہیں ویڈیو شیئر کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button