انٹر نیشنلکھیل

پاکستان 17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار، ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان 17 سال بعد انگلش کرکٹ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
 
پی سی بی نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور انگلینڈکے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 20ستمبرکو شروع ہوگی۔
 
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کراچی اور لاہور میں منعقد کروائے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے4 میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
 
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ20 ستمبر کو کھیلا جائے ۔ دوسرا میچ 22 ستمبر ، تیسرا میچ 23 ستمبر اور چوتھا میچ 25ستمبر کو ہوگا۔
 
سیریز کو دوسرا مرحلہ لاہور میں منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان انگلینڈ کے درمیان سیریز کے آخری 3 میچ کھیلے جائیں گے۔
 
پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں میچ28 ستمبر کوقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوگا۔ چھٹا میچ30 ستمبر اور ساتواں میچ2اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔
 
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button