ساہیوال

ساہیوال جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں کالج کی سطح کے مقابلہ جات کا دوسرے روز بھی انعقاد کیا گیا

ساہیوال جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال میں کالج کی سطح کے مقابلہ جات کا دوسرے روز بھی انعقاد کیا گیا

جس میں ملی نغمہ، ڈرامہ، اردو اور انگریزی مضمون نویسی کے مقابلہ جات کروائے گئے جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ ملی نغمے اور ڈرامے کی نظامت کے فرائض پروفیسر محمد ندیم صادق نے سر انجام دیے اور منصفین کے فرائض پروفیسر عمران جعفر اور پروفیسر اعوان قمر نے ادا کیے۔ انگریزی مضمون نویسی میں منصفین کے فرائض پروفیسر بلال اشرف اور پروفیسر عمران پارس نے ادا دیے جبکہ اردو مضمون نویسی میں منصفین کے فرائض پروفیسر رفیق ظہیر، پروفیسر رانا محمد یونس اور پروفیسر مطلوب حسین نے سر انجام دیے۔ تقریب میں ادبی تقریبات کے انچارج و منتظم پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخار شفیع صدر شعبہ اردو کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر ندیم عباس اشرف، پروفیسر نواز انجم اور پروفیسر آفتاب حیدر بھی شریک ہوئے۔

ملّی نغمے کے مقابلے میں طالبات میں شعبہ آئی ٹی کی طالبہ اقصیٰ بانو نے پہلی، شعبہ انگریزی کی طالبہ جویریہ اکرم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ طلبہ میں شعبہ اردو کے بلال رضا،شعبہ کیمیا کے عاصم مقصود اوراصغر امیر نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔ ڈرامے کے مقابلے میں عاصم مقصود، علی رضا اور ان کی ٹیم نے ” دھی رانی ” کے عنوان سے ڈرامہ پیش کیا اور اول پوزیشن حاصل کی۔اردو مضمون نویسی میں طالبات میں شجعیہ عفت نے پہلی اور رمشا نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ طلبہ میں اول پوزیشن شعبہ فزکس سے محمد راحیل اور دوسری پوزیشن شعبہ اردو سے معظم ستار نے حاصل کی۔انگریزی مضمون نویسی میں طالبات میں شعبہ انگریزی سے عشوہ عباس نے پہلی مبشرہ خلیل نے دوسری انگریزی کی معیزہ شیخ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور طلبہ میں شعبہ انگریزی سے مہر علی نے پہلی، کیمیا کے مبشر علی دوسری اور زاہد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button