پاکپتن

پاکپتن کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید، آر پی او طیب حفیظ چیمہ درگاہ حضرت بابافرید پراوقاف پلیس میں کنٹرول روم کا جائزہ لے رہے ہیں

پاکپتن  حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سالانہ عرس پرزائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،زائرین کیلئے ٹھنڈے پانی، لنگر،طبی سہولیات کی فراہمی سمیت فول پروف سیکورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،

تمام متعلقہ محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت زائرین کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے انتظامات کریں، یہ باتیں کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید،ریجنل پولیس آفسیر طیب حفیظ چیمہ نے عرس انتظامات سے متعلق درگاہ بابا فرید کا دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی، ڈی پی او نصیب اللہ خاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک، اے سی پاکپتن شرجیل شاہد گجر، اے سی عارفوالہ اظہر طارق وٹو، ایڈمنسٹریٹر او قاف ضیا المصطفی،س او ایم سی ملک جاوید اسلم سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے،

کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت نے عرس کے انتظامات سے متعلق اوقاف کمپلیکس میں بنائے گئے کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے حضرت بابا فرید الدین کے داخلی وخارجی راستوں کی کلین سویپنگ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا کہ درگاہ حضرت بابا فرید کی طرف سے جانے والے تمام راستوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اظلاع قانون نافذ کرنے والوں کو دی جائے،انہوں نے دربار پر محکمہ ہیلتھ، ریسکیو1122 کے کیمپس کی چیکنگ کی اور محکمہ اوقاف کی ڈسپینسری میں زائرین کو طبی سہولیات فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button