سیاست

پی ٹی آئی کو کل الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوسکتے ہیں انہیں کل دفتر کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کل احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے ریڈ زون میں کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی، الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی، اسلام ہائیکورٹ نے ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی رکھی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پرامن احتجاج جمہوری معاشرے میں سب کا حق ہے اس لیے پر امن احتجاج کے لیے مختص جگہ پر کریں، پی ٹی آئی فارن ایجنٹ ثابت ہوچکی ہے، عمران خان نے فارن فنڈنگ کی اور پاکستان کی سیاست میں انتشار پھیلایا۔

رانا ثنا اللہ کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کی جانب سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کل (4 اگست) کو اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں ای سی پی کے دفاتر کے باہر احتجاج سے متعلق باور کرایا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے صدر دفتر کے باہر ریلی نکالنے کی اپیل کی تھی تاکہ چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کے استعفے کا مطالبہ کیا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button