ساہیوال

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام شہدائے پولیس کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس خالد محمود زونل کمانڈر محمد محبوب اسلم کے احکامات اور سیکٹر کمانڈر محمد شہباز عالم کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آج 4 اگست کو یوم شہداء پر قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں یونیفارم اور نان یونیفارم افسران نے شرکت کی جس میں شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تلاوت قرآن پاک کی گئی اس موقع پر سیکٹر کمانڈر محمد شہباز عالم نے کہا کہ شہداء ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی شان اور ماتھے کا جھومر ہیں۔

ہم شہداء کی ارواح کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کرتے ہوئے بلا خوف و خطر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیئے اور ان فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا ہم ان شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور کسی بھی صورت فراموش نہیں کریں گے۔ ہم شہداء کے پسماندگان کے ساتھ ہیں اور ان کو کسی بھی صورت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔قرآن خوانی کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button