ساہیوال

ساہیوال کشمیر کی ریاستی حیثیت تبدیل کرنے اورکشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کیلئے یوم استحصال کشمیر کا خصوصی سیمینارضلع کونسل ھال میں منعقد ہوا

ساہیوال کشمیر کی ریاستی حیثیت تبدیل کرنے اورکشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کی مذمت کیلئے یوم استحصال کشمیر کا خصوصی سیمینارضلع کونسل ھال میں منعقد ہوا

جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری تھے۔ اے ڈی سی آر عاصم سلیم، اے ڈی سی جنرل نعمان افضل، اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی، اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر سید ضیا اللہ شاہ بخاری، ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی، میونسپل آفیسر سروسز اسد خان بابر، چیف آفیسر ضلع کونسل شہزاد اقبال قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک لبنیٰ جبار سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

سیمینار کے شرکاء نے مظلوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کو اس بات کا یقین دلانا ہے کہ پاکستان کی 22کروڑ عوام ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج سے تین سال پہلے 5اگست2019کو بھارت نے غیور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو بندوق کے زور پر چھینا اور کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا اور غیر قانونی طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے تمام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام کی ہر سطح پر شدید مذمت کرتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف کشمیریوں کے صبر کو سلام پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ انکے ساتھ ہے۔ سیمینار کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔ سیمینار کے بعد ضلع کونسل ہال سے ڈی سی چوک تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان،لے کر رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button