سیاست

اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے ،وزیرداخلہ

وزیر داخلہ راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عالمی بنارسی ٹھگ غیرملکیوں سے غیرقانونی ڈالر لیتے پکڑے گئے ہیں۔اسلامی ٹچ دینے والے فنکاروں کو اب قانونی ٹچ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کے مجرم 8 سال سے ‘قانونی ٹچ’ سے بھاگ رہے ہیں۔چوری پکڑے جانے پرعمران اینڈ فارن ایجنٹس کمپنی فنکاری کرنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے پتہ چلا کہ عمران نیازی کا کردار کیسا ہے۔ شہدا کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے قابل مذمت ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے 8 سال پوری کوشش کی کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ آئے۔اللہ تعالیٰ نے اکبر ایس بار کو سچا ثابت کر دیا۔جعلی صادق اور امین کی اصلیت قوم کے سامنے آگئی

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button