ساہیوال

ساہیوال ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 73کروڑ30لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 6بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

ساہیوال ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 73کروڑ30لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 6بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن کا تعلق سڑکوں کی تعمیر اور کالجز میں تعلیمی سہولیات میں اضافے سے ہے۔

یہ منظوری کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد خضرافضال چوہدری اور اوکاڑہ زاہد پرویز وڑائچ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس احمد خاور شہزاد، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی اور متعلقہ محکمہ ہائی وے اور بلڈنگ کے ایس ای اور ایکسینز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سڑکوں کی تعمیر کے جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں 11کروڑ38لاکھ روپے کی لاگت سے 5.3کلو میٹر طویل ہڑپہ بائی پاس تا چوک چک نمبر183/9Lبراستہ چک نمبر4/10Lکی مرمت، 18کروڑ روپے سے دیپالپور بائی پاس کی نیو غلہ منڈی سے قصور روڈ تک 3 کلو میٹر توسیع، 17کروڑ40لاکھ روپے کی لاگت سے تقریباً7کلو میٹر امین آباد تا لالو پور تحصیل دیپالپور کی مرمت اور 11کروڑ30لاکھ روپے سے 4.5کلو میٹر حجرہ حویلی روڈ تا کوٹ فلک شیر براستہ فرید نگر سڑک کی تعمیر شامل ہے۔

اجلاس میں کیڈٹ کالج اوکاڑہ کیلئے ایک نئے ہاسٹل کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی جس پر لاگت کا کل تخمینہ 9کروڑ64لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ضلع ساہیوال کے 3گریجویٹ کالجز میں اضافی کمروں کی تعمیر اور فرنیچر کی خریداری کے ایک بڑے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جن پر 5کروڑ60لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبے کے تحت گورنمنٹ کامرس کالج نیو کیمپس ساہیوال میں 6 اور گورنمنٹ گرلز کالج ساہیوال اور گورنمنٹ کریسنٹ گرلز کالج چیچہ وطنی میں 2-2نئے کمرے تعمیر ہونگے اور ان کیلئے فرنیچر بھی خریدا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button