پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے چار ماہ کا اضافی وقت مانگ لیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت سے چار ماہ کا اضافی وقت مانگتے ہوئے اکتوبر میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کردی۔
 
الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2022 میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں، آئین و قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کے لیے مزید 4 ماہ درکار ہونگے۔
 
 
الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے اور انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔
 
واضح رہے کہ ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button