پاکستان

توشہ خانہ کیس؛ خواجہ حارث چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے

اسلام آباد: سینیئر وکیل خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن کے حوالے سے تحفظات کے بعد خواجہ حارث نے علیحدگی کا فیصلہ کیا، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی سردار لطیف کھوسہ اور دیگر کریں گے۔

خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے لیے خواجہ حارث پیش نہیں ہوں گے اور 22 اگست کی سماعت میں بھی خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

توشہ خانہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواست میں بھی خواجہ حارث وکیل نہیں ہوں گے۔

خواجہ حارث نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر اعتراض نہ اٹھانے کا مشورہ دیا تھا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے کچھ ارکان چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ پر اعتراض اٹھانے کا مشورہ دے رہے تھے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button