جرائمساہیوال

ساہیوال میں 15 سالہ خانہ بدوش لڑکی زیادتی کے بعد قتل

ساہیوال میں پراسرار طور پر اغوا ہونے والی 15 سالہ خانہ بدوش لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ اقرا ایک روز قبل اپنے والدین کے ساتھ قبرستان سے واپس جھگیوں میں آئی تو غائب ہوگئی، اگلے روز مزدور پلی کے قریب سے لڑکی تشویشناک حالت میں ملی جو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔

ڈی پی او صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ لڑکی کو نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا گیا، لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بتایا جا سکے گا۔
دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایک رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ساہیوال کے علاقے میں زیادتی کے بعد 15 سالہ لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button