ساہیوال

ساہیوال پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قومی یکجہتی اور امن کی تعمیر کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا

ساہیوال پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قومی یکجہتی اور امن کی تعمیر کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا

جس کی صدارت ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد نے کی مہمان خصوصی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری تھے جبکہ اے ڈی سی جنرل نعمان افضل، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خادم حسین موہل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ سیمینار سیابراھام عظیم ڈینیل، پروفیسر مسعود آفریدی، پروفیسر عمران کمیانہ، سی ای او ایجوکیشن محمد سعیداورڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹرسید ریاض ہمدانی نے خطاب کیا اور کہا کہ قومی یکجہتی کے لیے معاشرے میں موجود خلیج کو ختم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار، تکنیکی مہارت کے حصول اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلہ میں اساتذہ اور نوجوانوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

مقررین نے بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے اور معاشرے میں قیام امن کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پادریوں اور مذہبی اسکالرز کے لیے پیغام پاکستان کے کردار پر بھی بات کی اور قیام امن میں اقلیتوں کے کردار کی وضاحت کی۔ مقررین نے تاریخی شعور کے تناظر میں دھرتی سے محبت اور اس کی ترقی کے لیے موثر لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔سماجی حلقوں نے آرٹس کونسل کی جانب سے پاکستانیت کو فروغ دینے کے لیے اس اہم موضوع پر سیمینار منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ اس طرح کے موضوعات پر نوجوانوں کے مابین مکالمہ کو بھی رواج دیا جائے گا

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button