چیچہ وطنی

ایس ڈی پی او صدر سرکل عبدالرحمن عاصم کے تبادلہ پر الوداعی تقریب کا انعقاد

ایس ڈی پی او صدر سرکل عبدالرحمن عاصم کے تبادلہ پر الوداعی تقریب کا انعقاد تقریب میں ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ، ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین ، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ او ز و دیگر افسران کی شرکت ۔

ڈی پی او ساہیوال صادق بلو چ نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہیں انہوں نے ایس ڈی پی او صدر سرکل عبدالرحمن عاصم کی تعیناتی کے دوران کاوشوں کا سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ایس ڈی پی او صدر سرکل عبدالرحمن عاصم نے ساہیوال پولیس میں اپنی سروس کو اپنی زندگی کا یاد گار حصہ قرار دیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ساہیوال پولیس ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی سربراہی میں آئندہ بھی کرائم کے خاتمہ کے لیے کوشاں رہے گی ۔

ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نےایس ڈی پی او صدر سرکل عبدالرحمن عاصم کو پھولوں کا گلدستہ اور شیلڈ بھی دی ۔تقریب کے آخر میں سب افسران نےایس ڈی پی او صدر سرکل کو الوداع کیا ۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button