تازہ ترینسیاست

ملک کو جتنا نقصان عمران نے پہنچایا کوئی دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا احسن اقبال

لاہور : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ ملک کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا کوئی دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا۔

لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آنے والے وقت میں حکومت نام کی چیز غیر مؤثر ہو جائے گی، اب پرائیویٹ سیکٹر ملک کو آگے لے کر جائے گا، ہمیں آگے بڑھنا ہے تو ہمیں سرمایہ کاری درکار ہے جس کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے مدد لینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم گئے تھے تب ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب تھا، ملک کو جتنا نقصان عمران خان نے پہنچایا کوئی دشمن بھی نہیں پہنچا سکتا، گزشتہ چار سال میں سی پیک پر مجرمانہ غفلت ہوئی ہے،چار سال میں ایک ڈالر بیرون ملک سے سی پیک پر پاکستان نہیں آیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا میں جس ملک نے ترقی کی وہاں برآمدات بڑھیں، ہمیں ٹیکس کلیکشن کو بھی دُگنا کرنے کی ضرورت ہے، ہمارا 1500 ارب روپے کا دفاعی بجٹ اور 530 ارب روپے پینشن کا بجٹ ہے ، ٹیکس ریونیو کو 15 بیس ارب روپے تک لیجانا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب پاکستان امریکا کی ضرورت تھا تب ہم نے کوئی فائدہ نہیں لیا، ہمارا اقتدار میں دورانیہ 9 سال ہے، ہماری حکومت ہمیشہ سے بحران کی کیفیت میں رہی، اگرپاکستان میں جمہوریت کو تسلسل سے چلنے دیا ہوتا تو حالات بہتر ہوتے کیونکہ سیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ملکی ترقی کا راز ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button