پاکستانتازہ ترین

ملک میں سیلاب سے 900 ارب روپے کے نقصانات کا تخمینہ

ملک میں سیلاب سے ہونے والے ابتدائی نقصان کا تحمینہ 900 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

پاکستان میں معاشی امور پر ریسرچ کرنے والے مقامی ادارے جے ایس بروکریج کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سیلاب کے باعث 900 ارب روپے کے نقصانات برداشت کرنے پڑیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے گندم کی بوائی میں تاخیر ہو گی اور کپاس اور چاول کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔تخمینے کے مطابق موجودہ سیلاب کے نقصانات 2010 کے سیلاب سے زیادہ ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مویشیوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے گوشت کی قیمتیں اور فصلوں کی تباہی کی وجہ سے اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

سیلاب سے گندم کی فصل کی بوائی متاثر ہو گی اور پاکستان کو مزید گندم درآمد کرنا پڑے گی۔چاول کی فصل کی تباہی سے اس کی برآمد میں بھی کمی ہو گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button