انٹر نیشنلپاکستانصحت

کورونا وائرس: دنیا میں 16 کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 75 لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات کی تعداد 34 لاکھ 78 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

 

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہے۔

 

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 4 ہزار 87 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 38 لاکھ 96 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

 

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 3 ہزار 751 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ 83 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

فرانس میں 56 لاکھ 3 ہزار 666 افراد متاثر اور ایک لاکھ 8 ہزار 596 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 51 لاکھ 86 ہزار افراد کورونا سے متاثر اور 46 ہزار 268 ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 

روس میں 50 لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 482 ہے۔ برطانیہ میں 44 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 721 اموات ہوچکی ہیں۔

 

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

 

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

 

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button