کاروبار

آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری

کراچی: آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کے بعد پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری آنے لگی۔

پیر کے روز آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب پاکستان کے لیے اگلی قسط منظور کی گئی جس کے بعد مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

منگل کے روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر میں اب تک 2 روپے42 پیسےکی کمی ہوچکی ہے جس سے ایک ڈالر 219.50 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 26 پیسے مہنگا ہوا تھا اور انٹربینک میں کاروباراختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 221.92 روپے رہا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان ہے جہاں کاروبارکے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار سے اوپر چلا گیا تھا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button