پاکستان

بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصولی معطل کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس وصولی معطل کرتے ہوئے آئیسکو کے سربراہ کو طلب کرلیا۔

ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسز اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اوور بلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے جسٹس جواد الحسن کی سربراہی میں بجلی کے بلوں میں اضافہ چارجز وصول کیے جانے پر سماعت کی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس وصولی معطل کر دی۔
جسٹس جواد الحسن نے یہ ٹیکس معطل کر کے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبر کو طلب کر لیا جب کہ واپڈا، نیپرا، سے ھی یہ ٹیکس وصولی روک کر آئندہ تاریخ کو جواب طلب کر لیا۔

راولپنڈی ۔۔واپڈا، نیپرا، کو یہ ٹیکس وصولی روک کر آئیندہ تاریخ کو جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے 24 اگست کو شہریوں کو بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button