کھیل

ایشیاکپ پاکستان آج ہانگ کانگ سے ٹکرائے گا

ایشیاکپ ٹی20 کے آخری گروپ میچ میں آج پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ کے مدمقابل آئے گی۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے ناک آؤٹ ہوگا، جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ ہار کی صورت میں اس ٹیم کا ایشیا کپ 2022 کا سفر ختم ہوجائے گا۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 3 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 0-3 سے شکست دے رکھی ہے تاہم یہ تمام میچز ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے۔

قبل ازیں گزشتہ روز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے میچ میں لنکن ٹائیگرز نے بنگالیوں کو دو وکٹوں سے شکست دیکر ایشیاکپ سے باہر کردیا تھا۔

دوسری جانب ایشیاکپ میں تین ٹیمیں دوسرے مرحلے تک رسائی حاصل کرچکی ہیں جن میں بھارت، افغانستان اور سری لنکا شامل ہیں، سپر فور کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج پاکستان اور ہانگ کانگ کے ناک آؤٹ میچ کے بعد ہوجائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button