ساہیوال

ساہیوال یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور کوالٹی کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر ساہیوال سلوت سعید نے ماڈل بازار ساہیوال میں قائم سٹور کا اچانک معائنہ کیا

ساہیوال یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور کوالٹی کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر ساہیوال سلوت سعید نے ماڈل بازار ساہیوال میں قائم سٹور کا اچانک معائنہ کیا۔

ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی کمشنر کامران خان، اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹواور ڈی او انڈسٹریز عاطف رضا میر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے یوٹیلٹی سٹور پر آٹا، چینی، گھی اور دیگر اشیاء صرف کی دستیابی کا جائزہ لیا اور سٹور پر آئے خریداروں سے اشیاء کی کوالٹی اور دستیابی بارے دریافت کیا۔ انہوں نے یوٹیلٹی سٹورانتظامیہ کو خریداروں کے لئے ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور سائے دار جگہ کا انتظام کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آٹا، چینی، گھی اور دوسری اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ عام آدمی کو مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔ بعدازاں انہوں نے صفائی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی صفائی کیلئے مشینری استعمال کی جائے تاکہ کم سے کم وقت میں صفائی کے عمل کو مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سڑکوں کنارے جمع کوڑے کرکٹ کو فوری اٹھانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ سڑکوں کے اردگرد سیوریج اور بارش کے پانی کو جمع نہ ہونے دیا جائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button