پاکستان

امریکاکاپاکستان کیلئے مزید 100 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان

امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے 100 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے ، اعلان کردہ رقم خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرا اسٹریکچر کی تعیمر کیلئے استعمال ہوگی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کی جانب سے پیر 9 جنوری کو دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کو مالی امداد کیلئے مزید 100 ملین ڈالر اضافی رقم فراہم کرے گا، اس فراہمی کیلئے دونوں ممالک مل کر کام کر رہے ہیں۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے سو ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ امداد میں ہمارا حصہ دو سو ملین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ اعلان کردہ سو ملین ڈالر خوارک، طبی امداد، زراعت اور انفرااسٹریکچر کی تعیمر کیلئے استعمال ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں متاثرین کی بحالی ایک مسلسل عمل ہے، جس کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے اپنے عوام کو محفوظ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیر 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے مزید امداد کا اعلان کیا گیا تھا ، امریکا سیلاب متاثرین بحالی کیلئے مزید 100ملین ڈالرز امداد فراہم کرے گا۔

یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے مزید امداد کا اعلان کیا ، یو ایس ایڈ زراعت،صحت ،تعلیم، گورننس کیلئےفوری طور پر79 اعشاریہ 3ملین فراہم کرے گا۔ امریکا کی جانب سے 100ملین ڈالرمیں سے20اعشاریہ 7 فیصد سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کی جائے گی۔

امریکی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے جنیوا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں دیکھتے ہوئے پاکستانی قوم کی امداد کا فیصلہ کیا، ستمبر کے آغاز میں ہم نے ڈیزاسٹررسپانس ٹیم تعینات کی۔

ازوبیل کولمین کا کہنا تھا کہ امریکی سینیر حکام نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،یوایس ایڈ ایڈمنسٹریٹرسمانتھا پاور اور ہماری ٹیم نےسندھ کا دورہ کیا، پاکستانی عوام پرسیلاب کے اثرات کو خود دیکھا، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکا پاکستان گرین الائنس کی تعمیر جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button