ساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر کامران خان نے ہڑپہ میوزیم کا دورہ کیا اور زیر تعمیر نئے میوزیم کی عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا

ساہیوال ڈپٹی کمشنر کامران خان نے ہڑپہ میوزیم کا دورہ کیا اور زیر تعمیر نئے میوزیم کی عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو اور ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ حافظ عبدالقادر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو نے ڈپٹی کمشنر کامران خان کو ہڑپہ کی تہذیب اور اس کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے محکمہ بلڈنگ کو تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ میوزیم کو سیاحوں کیلئے کھولا جا سکے۔

انہوں نے افرادی قوت کے لئے پروسیس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سیاحوں کو علاقائی کلچر سے متعارف کرانے کیلئے کئے گئے اقدامات اور ہڑپہ میوزیم کے اردگرد صفائی کے انتظامات کو بھی سراہا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button