سیاست

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے پیٹرولیم ڈیلرز کا جو حق ہے وہ ان کو ملے اور جو لوگ پیٹرولیم مصنوعات عوام تک پہنچاتے ہیں ان کو حق ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی فروخت میں ناپ تول کی چوری ہوتی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کے 12 فیکٹرز ہیں۔ مجھے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم سے اتفاق نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے 9 فیکٹرز کا تعین اوگرا کرتا ہے اور حکومت کا قیمتوں کے تعین کے 12 فیکٹرز پر کوئی کنٹرول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی اور پیٹرول کی قیمت کے تعین سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر نظام بنانا ہے تو قیمتوں کے عمل کو ڈی ریگولیٹ کرنا پڑے گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ڈیلرز کو کرنا پڑے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button