پاکستان

عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے اسلام آباد پولیس کا ایک اور نوٹس

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جےآئی ٹی) کےسامنے پیش ہونے کے لیے ایک اور نوٹس بھجوا دیا۔

پولیس کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آج شام 5 بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی میں پیش ہوں،گزشتہ روز بھی نوٹس بھجوایا گیا تھا لیکن آپ پیش نہ ہوئے۔

نوٹس کے مطابق آپ 12ستمبرتک ضمانت پر ہیں لہذا آج پیش ہوکر تفتیشی ٹیم کو سوالات کے جوابات دیں۔

عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر سے ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے نوٹس کی تعمیل کرائی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی عمران خان کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے دن 3 بجے تھانہ مارگلہ میں طلب کیا تھا تاہم عمران خان پیش نہ ہوئے۔

عمران خان نے 12 ستمبر تک انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button