ساہیوال

ساہیوال حکومت پنجاب کی ہدایت پر صارفین کو سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کیلئے منڈیوں کی سخت نگرانی جاری

ساہیوال حکومت پنجاب کی ہدایت پر صارفین کو سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کیلئے منڈیوں کی سخت نگرانی جاری ہے

ڈپٹی کمشنر کامران خان کی ہدایت پر منڈیوں میں افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو کہ باقاعدگی سے دورہ کر کے اپنی نگرانی میں بولی کروا رہے ہیں۔اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان نے سبزی اور فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کی اپنی نگرانی میں بولی کروائی اور اشیاء کی سپلائی چین اور دیگر منڈیوں کے نرخ بارے آڑھتیوں سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی سے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور سبزیوں پھلوں سمیت اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کا بہانہ بنا کر مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے منڈی میں صفائی کو بہتر کرنے کی ہدایت کی اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائیں تاکہ بولی کی مانیٹرنگ کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button