جرائملاہور

ٹک ٹاکرز ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر چوری کی واردات

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر لاکھوں روپے کی چوری کی واردات ہوئی ہے۔

ٹاک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر میں ہونے والی چوری کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ذولقرنین نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ سیلاب زدگان کیلئے ڈونیشن کی غرض سے خیر پور گئے ہوئے تھے جب وہاں سے صبح پانچ بجے واپس آئے تو گھر سب سامان بکھرا ہوا تھا، دروازوں کے لاک بھی ٹوٹے ہوئے تھے۔
ذولقرنین کا ویلاگ میں کہنا تھا کہ ہمارے گارڈ نے ہمیں بتایا کہ دن کے وقت تو میں یہاں موجود تھا مگر چوری رات کے کسی وقت ہوئی ہے۔

ذولقرنین نے چوری سے متعلق بتایا کہ گھر سے سارا قیمتی سامان ، پیسے، زیورات، مہنگے پرفیومز، گھڑیاں سب چوری کر کے لے گئے ہیں۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button