انٹر نیشنلشوبز

اداکارہ سجل علی کی عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصاویر وائرل

ٹورنٹو: پاکستانی اداکارہ سجل علی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر میں شرکت کی۔

فلم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی تخلیق کردہ ہے جو اس کی شریک پروڈیوسر سمیت مصنفہ بھی ہیں۔

فلم کے پریمیئر میں عمران خان اور جمائما کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کےدونوں بیٹوں کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ادکارہ اور کپتان کے مداح ان تصاویر کو خوب پسند کررہے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button