ساہیوال

کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کا شہر کے مختلف پارکس کا دورہ

ساہیوال کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کا شہر کے مختلف پارکس کا دورہ، شجرکاری کا معائنہ کیا اور پارکوں میں صفائی کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی جی پی ایچ اے محبوب احمد اور ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے نواز شریف پارک، چمن زار پارک، فائیو ویز چوک پارک اور شیر شاہ پارک کے دورے کے دوران پی ایچ اے کے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو پارکوں میں بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے شہر کے تمام پارکوں میں مختلف مقامات پر ڈسٹ بن لگانے اور شہریوں کو کوڑا ان ڈسٹ بن میں ڈالنے کی ترغیب دینے کی بھی ہدایت کی۔

کمشنر سلوت سعید نے پی ایچ اے کی جاری شجر کاری مہم کا جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تمام پارکوں میں پھل دار اور پھول دار پودے لگائے جائیں اور ان کی آب پاری اور حفاظت کا بھی مکمل انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں پی ایچ اے کا اہم کردار ہے جسے ادا کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button