پاکستان

سیلاب کے باعث معطل ٹرینوں کی بحالی میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں، سعد رفیق

وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث معطل ٹرینوں کی بحالی میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال سامنے نہیں آئے گی۔ اس وقت تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے ریلوے انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا ہے۔ مال بردار گاڑیاں پانی سے گزر کر چل رہی ہیں۔ جب تک پانی نہیں اترے گا ٹریک کی اصل صورتحال سامنے نہیں آئے گی اور اس وقت تک مسافر ٹرینیں نہیں چلا سکتے۔ لوگوں کی جانوں کے ساتھ نہیں کھیل سکتے۔
ان کا کہنا ہے کہ ریلوے کو روزانہ 15،16کروڑ روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔جب آفت آتی ہے تو شکست تسلیم نہیں کرتے ڈٹ کہ مقابلہ کرتے ہیں۔ٹرینوں کی بحالی میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔اصل نقصانات کا اندازہ تب ہوگا جب سیلاب کا پانی اترے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ایم ایل ون نہیں بنتا تب تک ریلوے نہیں چل سکتا۔ہمیں اپنے وسائل پربھروسہ کرنا ہوگا۔محکمہ ریلوے کا موجودہ خسارہ تیرہ ارب روپے ہے،سڑک بنانے اور ریلوے ٹریک بنانے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ریلوے کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے پندرہ سے بیس سال درکار ہیں۔ ہم نے جو دو ہزار تیرہ سے اٹھارہ تک ٹرن اراونڈ کیا وہ برباد ہوگیا، اب پھر صفر سے شروع کریں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور انکے سہلوت کاروں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا، جسکا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے قرضہ چڑھا گئے۔ خزانہ خالی کر گئے، معیشت اور ادارے بھی برباد ہوگئے۔ جب دنیا میں کوئی آپ کو ایک ٹکا دینے کو تیار نہ ہو تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے کیونکہ وہ تالے کی چابی ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ ریاست کا رویہ سب کے ساتھ یکساں ہونا چاہیے ۔اگرریاست کا رویہ سب کے ساتھ ایک نہیں ہوتاتوسوال اٹھے گا۔عمران خان اور باقیوں کے لیے الگ الگ نہیں ہوناچاہیے۔دو نہیں ایک پاکستان ہوگا۔ عمران خان خود کو عدالتوں سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button