سیاست

ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا بس اعلان ہونا باقی ہے شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا بس اعلان ہونا باقی ہے۔

ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بجلی 4.50 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے، عوام کاچولہا نہیں جل رہا وہ خودبخود سڑکوں پر آئیں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں ساری سیاست نومبر کے گرد گھوم رہی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نہ فوج کو ہراساں کر رہا ہے نہ حکومت کو، عمران خان کا ایک معمولی اور معصومانہ سا سوال ہےکہ انتخابات کرا دیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی مدینہ منورہ میں پیش آئے واقعےکی تائید کرتے ہیں؟

اس پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ یہ بات چھوڑ دیں،تمام کیسز کی ایف آئی آر ایک ہی قسم کی ہیں، میں تو اس واقعےکے وقت مدینہ شریف میں موجود بھی نہیں تھا، جب کچھ نہیں ملا تو انہوں نے یہ کیسز نکال لیے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے حسب معمول ایک اچھا فیصلہ دیا ہے کہ ہمیں تنگ نہ کیا جائے، عدالت نے رپورٹ بھی مانگ لی ہے کہ کیسز کہاں کہاں درج ہوئے ہیں، اب میں ایک دن فیصل آباد، ایک دن اٹک، ایک دن لاہور اور ایک دن تھانہ کوہسار جاؤں؟ پھر تو سارا مہینہ اسی کام میں لگا رہےگا، چیف جسٹس نے پہلے بھی اچھا فیصلہ دیا تھا لیکن شاید فیصلہ پولیس تک پہنچنے میں دیر لگ جاتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button