ساہیوال

ساہیوال ڈپٹی کمشنر کامران خان کا ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

ساہیوال ڈپٹی کمشنر کامران خان نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے جاری کاموں بارے تفصیلات لیں۔

دورے کے دوران انہو ں نے نئے تعمیر ہونے والے سرجیکل ٹاور کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال انتطامیہ کو مختلف شعبوں کی ٹاور میں جلد منتقلی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کارڈیالوجی اور مدر اینڈ چائلڈ سنٹرز کے قیام کے حوالے سے بھی بریفنگ لی۔بریفنگ کے دوران ایکسین بلڈنگ نے بتایا کہ ہسپتال میں 2ارب65کروڑ روپے کی لاگت سے جاری سول ورک اپنے اختتامی مراحل میں ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے لئے ریلیز کیے گئے ایک ارب18کروڑ روپے کے فنڈز کو جلد از جلد استعمال کرنے اور منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ دوردراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں بارے بھی دریافت کیا اور ہدایت کی ڈینگی کے متاثرہ افراد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا جائے۔پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمران حسن خان اور ایم ایس ڈاکٹر اسرار ظفر نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو سے ٹیچنگ ہسپتال اپ گریڈیشن سے مریضوں کیلئے بیڈز کی تعداد 377سے بڑھ کر 1150ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آلات کی خریداری کیلئے ٹینڈرز اوپن کر دیے گئے ہیں جبکہ ٹیکنیکل ایلیوایشن کا کام بھی جاری ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button