انٹر نیشنل

کھانے میں تاخیر پر شوہر نے ’توا‘ مار کر بیوی کی جان لے لی

بھارت میں ایک شخص نے کھانے میں تاخیر پر اپنی بیوی کو توا مار کر اس کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دردناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے نوئیڈا میں رواں ہفتے پیش آیا جہاں پولیس نے رکشہ ڈرائیور انوج کمار کو بیوی کو قتل کرنے پر حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق انوج کمار پیر کے روز جب گھر پہنچا تو کھانا میں تاخیر اس کا اپنی بیوی خوشبو سے جھگڑا ہوگیا، انوج نے اشتعال میں بیوی کے سر پر توا دے مارا جس کے نتیجے میں انوج کی اہلیہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

اہل علاقہ کے بتانے پرپولیس نے ایکشن لیتے ہوئے شوہر کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ میاں بیوی بہار سے کام کے سلسلے میں نوئیڈا منتقل ہوئے تھے اور گزشتہ 5 برسوں سے نوئیڈا میں رہائش پذیر تھے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button