پاکستان

ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان دے کر ادا کی ، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان ارشد شریف نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان کی صورت میں ادا کی۔

عمران خان نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل پر صدمہ ہوا ہے، آج قوم ارشد شریف کی وفا ت پر سوگوار ہے، انہوں نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان کی صورت میں ادا کی ہے، انہیں ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا لیکن پھر بھی وہ سوشل میڈیا پر طاقتور کو بے نقاب کرتے ہوئے سچ بولتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے بیانات اور شواہد کی جانچ کے لیے عدالتی تحقیقات کا آغاز کیا جانا چاہیے۔سابق وزیراعظم عمران خان ارشد شریف کے گھربھی پہنچے جہاں ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کیا۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button