پاکستانتازہ ترین

ملک میں کورونا کے 3 ہزار 232 نئے کیسز سامنے آگئے، 74 افراد جاں بحق

ملک میں کورونا کے 3 ہزار 232 نئے کیسز سامنے آگئے، 74 افراد جاں بحق اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے جب کہ 3 ہزار 232 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 36 ہزار 725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا مثبت آنے کی مجموعی شرح 8.8 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 362 ہوچکی ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 27 ہزار 362، سندھ میں 2 لاکھ 99 ہزار 194، بلوچستان میں 23 ہزار 866، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 27 ہزار 38، اسلام آباد میں 79 ہزار 221، آزاد کشمیر 18 ہزار 258 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 5 ہزار 423 مصدقہ مریض ہیں۔
گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مزید 3 ہزار 754 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرض ملک میں اس وائرس کو ہرانے والوں کی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 522 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا کے مزید 74 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ اس طرح کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 617 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 9 ہزار 411 ، سندھ میں 4 ہزار 801، خیبرپختونخوا 3 ہزار 786، اسلام آباد 731، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 267 اور آزاد کشمیر میں 514 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 68 ہزار 223 ہے جن میں سے 4 ہزار 443 کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button