ساہیوال

ساہیوال ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے60لاکھ روپے کے امدادی سامان کا عطیہ

ساہیوال ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے60لاکھ روپے کے امدادی سامان کا عطیہ، امدادی سامان کے4ٹرکوں کو پاکستان آرمی ملتان کور کے حوالے کرنے کی خصوصی تقریب سید تجمل عباس آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی

جس میں کمشنر ساہیوال ڈویژن/چیئرپرسن ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ سلوت سعید نے امدادی سامان برگیڈ کمانڈر ملتان برگیڈئر راشد منہاس کے حوالے کئے۔ تقریب میں پرنسپل برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی کمشنر کامران خان، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق سمیت بورڈ ممبران اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ پرنسپل برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے بتایا کہ 60لاکھ روپے کی خطیر رقم اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے عطیہ کی ہے جس سے11250کلو آٹا،15.15سو کلو گھی، چینی، چاول اور دالوں کے علاوہ164،164ٹینٹ، فلور میٹ اور رضائیاں اور 328 میٹرس بھی بجھوائے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ متاثرین کی فوری ضروریات پوری کرنے کیلئے پینے کا پانی اور ادویات بھی امدادی سامان میں شامل ہیں۔ برگیڈکمانڈر برگیڈئر راشد منہاس نے ڈی پی ایس کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ سیلاب متاثرین کی آبادکاری مخیر حضرات کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اور پوری قوم کو ان کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے۔ کمشنر سلوت سعید نے بھی فراغ دلانہ امداد بجھوانے پر ڈی پی ایس کے پرنسپل برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے جذبے کو سراہا اور اسے دوسروں کیلئے مشعل راہ قرار دیا۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button