ساہیوال

ساہیوال گورنمنٹ کالجز کے نو تشکیل شدہ پرنسپلز فورم کا پہلا اجلاس

ساہیوال گورنمنٹ کالجز کے نو تشکیل شدہ پرنسپلز فورم کا پہلا اجلاس گورنمنٹ امامیہ کالج میں منعقد ہوا جس کی میزبانی کالج پرنسپل پروفیسر شہزاد رفیق نے کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی اور مہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز شباب فاطمہ تھیں جس میں ضلع ساہیوال کے تمام سرکاری کالجز کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔ فورم میں فرسٹ ایئر کے جاری داخلوں اور کالجز کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد مسعود فریدی نے اپنے خطاب میں پرنسپلز پر زور دیا کہ وہ فرسٹ ایئر میں طلبہ و طالبات کے زیادہ سے زیادہ داخلوں کو یقینی بنائیں تاکہ انہیں معیاری اور سستی تعلیم فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کالجز کو درپیش مسائل حل کرانے کی بھی یقین دہائی کرائی اور پرنسپلز کو ہدایت کی کہ وہ دستیاب وسائل کو بہتر انداز سے استعمال کر کے مقامی سطح پر مسائل حل کریں اور تعلیمی فضا میں بہتری لائیں۔ انہوں نے کالجز میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کی بھی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ اساتذہ پیریڈ کا پورا ٹائم کلاس میں صرف کریں اور لکچر کے بعد طلبہ و طالبات سے سوال و جواب کا سیشن بھی کریں تاکہ انہیں کلاس میں دلچسپی پیدا ہو اور وہ لیکچر کو مکمل طور پر سمجھ سکیں۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button