پاکستان

وزیر اعظم کا ارشد شریف معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کے معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہائیکورٹ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور کمیشن کے سربراہ حقائق کے تعین کے لیے سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی رکن لے سکیں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ ارشد شریف کا قتل 2 الگ ممالک کا معاملہ ہے اور ابھی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل دینے کی ضرورت نہیں، ریاستی ادارے اس معاملے کو زیادہ بہتر حل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر صحافی ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا گیا تھا۔ ارشد شریف پر کینیا پولیس نے فائرنگ کی تھی۔ ارشد شریف کی میت منگل کی رات پاکستان پہنچے گی۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button