پاکستان ڈوبا نہیں اسے ڈبویا گیا ہے امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈوبا نہیں بلکہ اسے ڈبویا گیا ہے۔
سراج الحق نے پاکستان میں سیلاب کی کیفیت پر بات کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے لیکن پاکستان ڈوبا نہیں بلکہ اسے ڈبویا گیا ہے، بڑے صنعتی ممالک کی غلط پالیسیاں اس کی وجہ بنی ہیں۔
کلائمٹ چینج ایک حقیقت ہے، پاکستان ڈوبا نہیں بلکہ ڈبویا گیا ہے۔ بڑے صنعتی ممالک کی غلط پالیسیاں اس کی وجہ بنی ہیں۔ نقصانات کے ازالے کےلیے حکومت معاملے کو اقوام متحدہ/عالمی اداروں میں اٹھائے۔ پاکستان کے ذمہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے قرضے معاف کیے جائیں
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) September 18, 2022
امیر جماعت اسلامی نے اپنی ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ نقصانات کے ازالے کے لیے حکومت معاملے کو اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے سامنے اٹھائے اور پاکستان کے ذمے ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے قرضے معاف کیے جائیں۔