جرائمساہیوال

چھ ماہ کا مغوی بچہ ایک گھنٹے میں بازیاب،اغواء کار گرفتار

ساہیوال پولیس کی سائینسی بنیادوں پر تفتیش اور محنت سے چھ ماہ کا مغوی بچہ ایک گھنٹے میں بازیاب،اغواء کار گرفتار

بین الاضلاعی اغوا کار گروہ کے کارندوں نے چھ ماہ کے ابراھیم ولد اعجاز سکنہ حسین آباد کالونی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال سے اغوا کر لیا ۔ بچے کے ورثاء کی اطلاع پر ڈی پی او ساہی وال محمد کاشف اسلم صاحب نے فوری نوٹس لیا اور پولیس تھانہ فرید ٹاؤن نے سی سی ٹی وی کیمرہ جات کا ریکارڈ چیک کیا تو بچے اور اغواکار عورت کو ہسپتال سے بس سٹاپ چھوڑنے والا رکشہ ڈرائور ٹریس ہوا جس سے ساہیوال سے لاہور جانے والی بس کا نمبر ملا جس میں بچے کو لیجایا جا رہا تھا۔ سب انسپکٹر وقاص ڈھکو نے بس کمپنی کے مالک سے بس ڈرائیور کا فون نمبر حاصل کر کے ڈرائیور سے بس میں بچے کی موجودگی کا پتہ کیا اور ایس ایچ او فرید ٹاؤن عرفان رسول اور سب انسپکٹر وقاص ڈھکو اپنی ٹیم کے ہمراہ روانہ ہو گۓ اور پتوکی کے قریب بس روک کر بچے کو بازیاب کروا لیا ۔ اغواء کار عورت گرفتار۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button