سیاست

رانا ثنا اللہ میں ہمت ہے تو اکیلے آئیں پھر بتاتی ہوں،ڈاکٹر یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو روزانہ اپنی گاڑی دیکھاتی ہوں او بلاتی ہوں، ان میں ہمت ہے تو اکیلے آئیں پھر بتاتی ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی حکومت جانے کا شور مچا ہوا ہے،ہم تو کہہ رہے ہیں کہ وفاقی حکومت جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے ،جاوید لطیف اللہ سے ڈریں اور اتنا بھی نہ بوکھلائیں۔انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف کے بیان نے انتہا پسندی کو فروغ دے کر عمران خان کی جان کو خطرے میں ڈالا ہے، انہیں شرم آنی چاہئے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی نے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔قرارداد صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران بنگش اور دیگر وزراء نے پیش کی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف ملک میں عمران خان کے خلاف مذہب کا کارڈ کھیل رہے ہیں۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سفیر اسلام ہے، ان کے خلاف گھناونی سازش کی جارہی ہیں، جاوید لطیف سے فوری طور پر استعفیٰ لیکر گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button