پاکستان

نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس خارج، احسن اقبال کی بریت کی درخواست منظور

اسلام آباد: عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس خارج کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ سماعت تک آپ کو سی ٹی ڈبلیو پی کا علم تک نہیں تھا اور ایک نامعلوم اخبار پر چیئرمین نیب نے کیس بنا کر انہیں اندر کر دیا۔ کیس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ یہ ایک فلاحی پراجیکٹ تھا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے ایک ریفرنس کی وجہ سے فلاحی منصوبہ روک گیا اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اور کیا 2009 میں احسن اقبال کوئی پبلک آفس ہولڈر تھے؟

پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ احسن اقبال 2009 میں کوئی پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے۔ جس پر چیف جسٹس نے نیب سے استفسار کیا کہ اس کیس میں کرپشن کیا ہے؟

نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل آج دستیاب نہیں وہ دلائل دیں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو التوا نہیں ملے گا اور یہ منصوبہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی منظوری سے بنا۔ کیس کے تفتیشی افسر کو پتہ بھی نہیں تھا کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم اس کیس کو ترمیمی آرڈیننس کے تحت دیکھ رہے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ترمیمی آرڈیننس کا تو اس میں تعلق ہی نہیں۔

 

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button