پاکستان

سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، امداد کی اپیل پر امریکی صدر کا مشکور ہوں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی اپیل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سیلاب زدگان کی حالت زار کو اجاگر کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا مشکور ہوں، امریکی صدر نے دنیا سے سیلاب متاثرین کے لیے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ملک پاکستان اس وقت شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے جبکہ سیلاب میں پھنسے ہوئے خواتین اور بچوں کی فریاد پر اقوام متحدہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنی چاہیے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی کو عالمی دنیا کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، اس کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور پاکستان کو اس وقت سب کی مدد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ پوسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button